Friday, August 14, 2009

اینٹی کرپشن کمپلینٹ سنٹر

ڈسکور این جی او کے زیر انتظام


اینٹی کرپشن کمپلینٹ سنٹر


www.discovercomplaintcentre.blogspot.com

ڈسکور این جی او کے زیر انتظام

ضلع کی سطح پرکرپشن کی شکایات مانیٹر کرنے والا

پاکستان کا پہلا اینٹی کرپشن کمپلینٹ سنٹر


اغراض و مقاصد:

1۔ کمیونٹی کی سطح پر لوگوں میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور اپنے آس پاس ہونے والی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی اخلاقی جرت اور حوصلہ پیدا کرنا۔

2۔ لوگوں میں کرپشن کا شعور پیدا کرنا، انھیں کرپشن کے خطرات اور ان دور رس بد اثرات سے آگاہ کرنا۔انہیں سمجھانا کہ کرپشن ان کی انے والی نسلوں کے لئے کیسے اور کتنی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

3۔ لوگوں کو ان تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، ان کے طریقہ ہائے کار کے بارے میں آسان ، سادہ زبان میں تمام ضروری معلومات بہم پہنچانا جو ان کو کسی بھی قانونی ادارے سے کام لینے کے قابل بنا سکے۔ان کے دلوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان کے اہلکاروں کا خوف نکالنا تاکہ وہ مختلف قانونی اداروں کے کرپٹ اہلکاروں سے خوفزدہ نہ ہوسکیں۔اور کوئی جائز کام ہونے کی صورت میںوہ درست طریقہ سے اپنا کام کرواسکیں اور کسی بھی بدعنوانی یا رشوت مانگنے پر ان اہلکاروں کے خلاف اپنا قانونی حق استعما ل کر سکیں۔نیزدرمیان میں کمیشن کھا کر رشوت پھیلانے والے دلالوں سے اپنا دامن بچا سکیں۔

4۔ دور دراز کے دیہی و قبائلی علاقوں کے افراد جن کی بڑے شہروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر تک رسائی نہیں ہے۔ ان کا دست و بازو بننا۔ اپنے کمیونٹی رضاکاروں کے توسط سے ان کی آواز اور شکایات متعلقہ اتھاریٹز تک پہنچانا۔ اور ان کے حل کے لئے کوشش کرنا۔

5۔ غیر ممالک اور سمندر پار پاکستانیوں بالخصوص ایسے افراد کے لئے جن کا پاکستان میں کوئی وارث نہیں ہے یا اگر ہے بھی تو وہ ایسے مسائل میں نہیں پڑنا چاہتا، کی شکایات کے حل کے لئے کوششیں کرنا۔


شکایت درج کرنے کا طریقہ

آپ کو ڈسکور این جی او کے شکایت مرکز میں اپنی شکایت یا درخواست پہنچانے کے لئے تو سب سے پہلے ہمارے ویب پیج پر آنا پڑے گا۔ اس کے لئے ہمارا پتا یہ ہے۔

www.discovercomplaintcentre.blogspot.com

شکایت مختلف طریقوں سے ہم تک پہنچائی جاسکتی ہے۔ ذیل میں وہ تمام طریقے درج کئے جا رہے ہیں۔ جن کے استعمال سے آپ اپنی شکایت ہمارے پینل تک پہنچا سکتے ہیں۔


پہلا طریقہ:

اپنے مطلوبہ شہر کو تلاش کیجیئے

(تلاش کے لئے اس پیج کے اوپر بائیں طرف سرچ باکس موجود ہے)

جب شہر کا نام مل جائے تو اس کو کلک کیجئے۔

ایک نیا پیج کھل جائے گا جس پر پوسٹ اے کمینٹ لکھا ہوا ہوگا۔

Post a comment

آپ نے اپنے سامنے آجانے والے اس خانے کے اندر اپنی شکایت لکھ دینی ہے۔

شکایت کسی بھی زبان میں یا رومن انگریزی میں بھی لکھی جا سکتی ہے۔

شکایت درج کرنے کے لئے آپ کو جو چیزیں لازمی لکھنی ہیں ان کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ورنہ اس شکایت کے اندراج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ نہ تو ہم اس کو اپنے پیج پر شائع کر سکیں گے اور نہ ہی متعلقہ حکام کو اس پر ایکشن لینے کے لئے کہہ سکیں گے۔

آپ کا نام؛

آپ کا شناختی کارڈ نمبر؛

آپ کا ایڈریس؛

آپ کا فون یا موبائل نمبر؛

آپ کا ای میل ایڈریس:

اگر آپ کو اپنے شہر یا گائوں کا نام نہیں مل رہا تو آپ اپنے ضلع کے نام سے بھی شکایت درج کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنے ضلعے کا نام تلاش کرنے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے یا آپ جلدی میں ہیں تو اس کا حل بھی ہم نے سوچ رکھا ہے۔ آپ سب سے اوپر والے خانے میں جہاں انگریزی میں OTHERلکھا ہے۔ وہاں کلک کرکے اپنی درخواست یا شکایت اس خانے میں درج کر سکتے ہیں۔


دوسرا طریقہ:

اپنی شکایت (اردو، انگریزی، سندھی یا پاکستان کی ) کسی بھی زبان میں لکھ کر ہمیں مندرجہ ذیل ایڈریس پر ای میل کردیں۔

E-mail:discover_ngo@yahoo.com

شکایات اسکین کروا کر بھی اٹیچمنٹ کی صورت میں بھجوائی جا سکتی ہیں۔


تیسرا طریقہ:

اپنی شکایت ہمیں مندرجہ ذیل موبائل نمبر پر SMSکردیں۔

0344-3118911

چوتھا طریقہ:

شکایت کے لئے مطلوبہ فارم ڈائون لوڈ کیجیئے اور اسے پر کرکے ہمارے پتے پر بذریعہ ڈاک یا کوریئر (TCS/OCS)وغیرہ بھجوادیجیئے۔

نوٹ سرفیس میل کی سہولت فی الحال دستیاب نہیں ہے


یاد رکھیں غیر ضروری امیدیں مت رکھیں! ہم اتھاٹی نہیں!

ڈسکور این جی او کے زیر انتظام قائم کئے جانے والے اس اینٹی کرپشن کمپپلینٹ سنٹر کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہاں درج کروانے سے آپ کا مسئلہ فوراً حل ہوجائے گا یا کرپشن ختم ہوجائے گی۔ ہمارے اس کرپشن سنٹر کے قیام کا مقصد صرف پاکستانی عوام میں کرپشن کے خلاف اخلاقی جرت پیدا کرنا ہے۔ اور ان کو ان تمام ممکنہ طریقوں اور قانونی راستوں سے آگاہ کرنا ہے۔

نیز ان کے ذہنوں میں بیٹھے یا بٹھائے گئے خوف، نام نہاد پیچدگیوں کو سہل بنانا ہے۔ جو دراصل پیچدگیاں یا قانونی موشگافیاں نہیں بلکہ ان کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ تاکہ آپ درمیان میں آنے والے دلالوں کے چنگل میں پھنس کر ان کو رشوت ادا کریں۔ مثلاً ایک شخص کو پتا ہی نہیں کہ اگر اس کے ساتھ کسی بنک میں فراڈ ہوا ہے تو اس نے قانونی کارروائی کیسے کرنی ہے۔ کہاں رپورٹ درج کروانی ہے۔ کونی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا ہے۔ اکثر لوگوں کو تو پتا ہی نہیں کہ ملک میں بنکنگ محتسب بھی کام کر رہا ہے۔ جو بنکوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف آپ کی شکایات سنتا ہے۔اسی طرح ہم شکایت کنند کو بتائیں گے کہ وہ کب اور کہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں مثلاًپولیس، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی یعنی FIA،قومی احتساب بیورو یعنی NAB،اور وفاقی و صوبائی محتسب تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔اور اس سارے پراسس میں ہم اس کے ساتھ ہونگے۔


ہمارا طریقہ کار:

آپ جب اس کمپلینٹ سنٹر میں اپنی درخواست جمع کروائیں گے تو ہمارا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا۔

ہمارے پاس دو قسم کی کمپلینٹس درج کروائی جائیں گی۔

1۔اجتماعی کرپشن کی شکایات اور

1۔انفرادی طور پر کسی کو درپیش کرپشن کے مسائل


پہلی قسم کی شکایات ملنے کی صورت میں ہمارا طریقہ کار:

اجتماعی شکایات کا جائزہ لینے اور ان کی چھان پھٹک (Secrutiny}کرنے کے بعد ان کو متعلقہ پیج پر شائع کر دیا جائے گا۔ اور متعلقہ اداروں، اتھارٹیز اور افراد کو اس شکایت کے حل کے لئے مناسب اقدامات اٹھانے کے لئے ایک لیٹر بھیج دیا جائے گا۔ یہ پراگریس بھی اس شکایت کے نیچے اسی پیج پر شائع کر دی جائے گی۔

دوسری قسم کی شکایات ملنے کی صورت میں ہمارا طریقہ کار:

ہمیں جب کسی شخص کی طرف سے اسے درپیش کسی انفرادی مسئلے پر درخواست ملے گی تو ہم ہم اس درخواست کا جائزہ لیں گے۔ اور دیکھیں گے آیا کہ یہ ہمارے کمپلینٹ سنٹر میں اشاعت کے قابل ہے کہ نہیں۔اگر کوئی اعتراض نہ ہوا تو اسے کمپلینٹ سنٹر کے پیج پر شائع کر دیا جائے گا۔اگر کوئی کمی بیشی ہو گی تو شکایت کنندہ سے رابطہ کرکے اس کو پورا کیا جائے گا۔اشاعت کے بعد اس پر بھی متعلقہ اتھارٹیز کی توجہ مبذول کرانے کے لئے لیٹر لکھے جائیں گے۔ اور قانونی ایکشن لینے کی استدعا کی جائے گی۔


کن شہروں کی شکایات وصول کی جائیں گی۔

ہم پاکستان کے تمام شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کسی بھی ڈیپارٹمنٹ، شخص یا ادارے کی بے قائدگیوں، بد عنوانیوں اور اپنے فرائض کی انجام دہی نہ کرنے کے حوالے سے شکایات وصول کریں گے۔ابتدائی طور پر ہم ملک کے تمام شہروں کے نام سے شکایت وصول کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ کیونکہ اتنے بڑے ڈیٹا بیس کو چیک کرنا، سنبھالنا بجائے خود ایک محنت طلب کام ہے۔اگر ہم اپنی طاقت انہی کاموں میں ضائع کردیں گے تو شکایاے کے حل کے لئے کون اگے آئے گا۔بہرحال آپ کا تعلق کسی بھی شہر، گائوں، دیہات حتیٰ کہ کسی چک سے ہی کیوں نہ ہو آپ اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو اپنے ضلع کے نام والے لنک پر جا کر اپنی شکایت درج کرنا ہوگی۔


نوٹ

یہاں یہ بات سمجھنے والی ہے کہ شکایت میں آپ کے کوائف آپ کی مرضی سے شائع کئے جائیں گے۔لیکن آپ نے اپنے کوائف لکھنے ضرور ہیں۔تاکہ ہماری قانونی ضرورت پوری ہوسکے۔ اور ہم آپ کی شکایت کو اپنے پیج پر شائع کرنے کے قابل ہو سکیں۔ ہم آپ کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں۔ کہ کسی بھی موڑ پر آپ کا نام اور کوائف کسی کے حوالے نہیں کئے جائیں گے۔ ماسوائے آپ کی اجازت کے۔ اور اگر آپ کہیں گے تو ان کو بالکل خفیہ رکھا جائے گا۔


حوصلہ رکھئے !گھبرائیے نہیں!

اب آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ڈسکور این جی اوآپ کے ساتھ ہے۔


احتیاطی تدابیر- یاد رکھنے والی باتیں:

شکایت فارم دستیاب ہے۔

شکایت درج کرنے کیلئے جو ایک اسٹینڈرڈ فارم تیار کیا گیا ہے۔ وہ اس پیج سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ (یہ فارم پی ڈی ایف، ڈاک اور اردوان پیج فارمیٹ میں دستیاب ہے۔)

اردو ›°“­ English


آپ دوبارہ شکایت کریں۔

آپ جس بندے، ڈیپارٹمنٹ یا ادارے کے خلاف شکایت درج کروانا چاہتے ہیں۔ اگر اس کے خلاف پہلے سے کوئی اور یا وہی شکایت درج ہے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ اپنی شکایت اس کے خلاف ضرور درج کروائیے۔ کنفیوز ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ کی شکایت درج کرنے سے اس برائی کی شدت کا اندازہ ہوگا۔ اوراتھارٹیز اور پالیسی سازوں کو اس شکایت کا تصفیہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

کرپشن کبھی چھوٹی نہیں ہوتی۔

کسی بھی بات، برائی یا شکایت کو چھوٹا مت سمجھیں۔کرپشن بھلے ایک تنکے کی ہو یا لاکھوں کی، کرپشن آخر کار کرپشن ہی ہے۔ اپنی آنے والی نسلوں کو اس برائی سے بچانے کے لئے اپنے آس پاس ہونے والی کرپشن کی رپورٹ ضرور درج کرائیں۔

جھوٹ مت بولیں۔

یاد رکھیں آپ کی غلط بیانی سے ہماری ساری محنت پر پانی پھر سکتا ہے۔ اور آپ بھی قانون کی گرفت میں آسکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ذاتی مفاد کے لئے، اپنے آپ کو یا اپنے کسی رشتے دار عزیز یا دوست کو بچانے کے لئے کسی بھی جھوٹ کا سہاتا لیں گے تو یہ اخلاقی اور قانونی دونوں طرح سے غلط ہوگا اور اس کا خمیازہ کسی بھی موڑ پر آپ کوبھگتنا پڑ سکتا ہے۔

کسی دوسرے کی جانب سے آپ شکایت کرسکتے ہیں!

کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کی طرف سے شکایت درج کروا سکتا ہے۔ لیکن اس کو اپنے وہ تمام کوائف دینا ہونگے۔ جو ایک شکایت کنند ہ کو دینا لازم ہیں۔


شکایت مرکز کے متعلقہ لنک مندرجہ ذیل ہیں۔ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ بوقت ضرورت آپ کو لنک کی اسپیلنگ یاد نہ آئیں یا کوئی حرف آگے پیچھے ہو جائے تو آپ کو لنک تلاش کرنے میں دشواری ہوگی۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ ان تمام لنکس کو یا تو اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرلیں۔ یا کسی جگہ پر نوٹ کرلیں۔


شکایت مرکز کا تعارفی صفحہ۔(انگریزی میں)

http://discovercomplaintcentre.blogspot.com/

شکایت مرکز کے اغراض و مقاصد۔ شکایت درج کرنے کے طریقے۔شکایت مرکز کے دیگر صفحات کے لنکس وغیرہ۔


شکایت مرکز کا تعارفی صفحہ۔(اردومیں)

http://discovercomlpaintcentreu.blogspot.com/

شکایت مرکز کے اغراض و مقاصد۔ شکایت درج کرنے کے طریقے۔شکایت مرکز کے دیگر صفحات کے لنکس وغیرہ۔


شکایت مرکز کا تعارفی صفحہ۔(سندھی میں)

http://discovercomlpaintcentres.blogspot.com/

شکایت مرکز کے اغراض و مقاصد۔ شکایت درج کرنے کے طریقے۔شکایت مرکز کے دیگر صفحات کے لنکس وغیرہ۔


کرپشن کی جنرل شکایات اور رپورٹس۔(انگریزی)

http://discovercomlpaintcentre1.blogspot.com/

آپ کے علاقے یا کمیونٹی میںتیزی سے پھیلتی ہوئی کرپشن کے بارے میں آپ کی شکایات، رپورٹس اور ہمارے رضاکاروں اور ماینٹرنگ ٹیم کی رپورٹس۔


کرپشن کی جنرل شکایات اور رپورٹس۔(اردو)

http://discovercomlpaintcentre1u.blogspot.com/

آپ کے علاقے یا کمیونٹی میںتیزی سے پھیلتی ہوئی کرپشن کے بارے میں آپ کی شکایات، رپورٹس اور ہمارے رضاکاروں اور ماینٹرنگ ٹیم کی رپورٹس۔


کرپشن کی جنرل شکایات اور رپورٹس۔(سندھی)

http://discovercomlpaintcentre1s.blogspot.com/

آپ کے علاقے یا کمیونٹی میںتیزی سے پھیلتی ہوئی کرپشن کے بارے میں آپ کی شکایات، رپورٹس اور ہمارے رضاکاروں اور ماینٹرنگ ٹیم کی رپورٹس۔


کرپشن کی خاص رپورٹس۔(انگریزی)

http://discovercomlpaintcentre2.blogspot.com/

وہ تمام رپورٹس جن کے ساتھ خاطرخواہ دستاویزی ثبوت ہو ، یا کوہی ایف آئی آر وغیرہ کٹوائی گئی ہو۔ یعنی ایسی تمام شکایات جو قانونی کارروائی کے لئے تیار ہوں۔


کرپشن کی خاص رپورٹس۔(اردو)

http://discovercomlpaintcentre2u.blogspot.com/

وہ تمام رپورٹس جن کے ساتھ خاطرخواہ دستاویزی ثبوت ہو ، یا کوہی ایف آئی آر وغیرہ کٹوائی گئی ہو۔ یعنی ایسی تمام شکایات جو قانونی کارروائی کے لئے تیار ہوں۔


کرپشن کی خاص رپورٹس۔(سندھی)

http://discovercomlpaintcentre2s.blogspot.com/

وہ تمام رپورٹس جن کے ساتھ خاطرخواہ دستاویزی ثبوت ہو ، یا کوی ایف آئی آر وغیرہ کٹوائی گئی ہو۔ یعنی ایسی تمام شکایات جو قانونی کارروائی کے لئے تیار ہوں۔


10۔ کھلا خط۔ (انگریزی)

http://discovercomlpaintcentre3.blogspot.com/

آپ کے مسائل کا احاطہ کرتا ہوا متعلقہ افراد، اتھارٹیز ، سرکاری افسران اور نمائندوں کے نام کھلا خط۔


11۔ کھلا خط۔ (اردو)

http://discovercomlpaintcentre3u.blogspot.com/

آپ کے مسائل کا احاطہ کرتا ہوا متعلقہ افراد، اتھارٹیز ، سرکاری افسران اور نمائندوں کے نام کھلا خط۔


12۔ کھلا خط۔ (سندھی)

http://discovercomlpaintcentre3s.blogspot.com/

آپ کے مسائل کا احاطہ کرتا ہوا متعلقہ افراد، اتھارٹیز ، سرکاری افسران اور نمائندوں کے نام کھلا خط۔


کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا۔ ہمارے بھی اس کام میں بہت سی خامیاں ہونگی۔ اور اصلاح کی گنجائش بھی ہے۔ لہٰذا آپ سے التماس ہے کہ جہاں بھی آپ کو کوئی غلطی یا اصلاح کی ضرورت محسوس ہواس کے بارے میں ہمیں ضرور بتائیے گا۔ اور آپ کی تجاویز کی بھی پذیرائی کی جائے گی۔ ہمارا مقصد انسداد بد عنوانی کے لئے کمیونٹی کوا پنے ساتھ لے کر چلنا ہے۔اور انشاء اللہ ایک بھرپور جدو جہد کرنی ہے۔ جس کے لئے آپ کا دامے درمے، قدمے، سخنے ہر لحاظ سے تعاون کی ضرورت ہے۔ اپنا کردار نبھانے کے لئے آج ہی رابطہ کیجیئے۔ محمد موسیٰ۔ بانی و آرگنائزر۔ڈسکور این جی او۔پاکستان۔

Abbottabad

Astore

Attock

Awaran

Badin

Bagh

Bahawalnagar

Bahawalpur

Bajaur

Bannu

Barkhan

Batagram

Bhakkar

Bhimber

Bolan

Buner

Chagai

Chakwal

Charsadda

Chiniot

Chitral

Dadu

Dera Bugti

Dera Ghazi Khan

Dera Ismail Khan

Diamer

F.R. Bannu District

F.R. D.I.Khan District

F.R. Kohat District

F.R. Lakki Marwat District

F.R. Peshawar District

F.R. Tank District

Faisalabad

Ghanche

Ghizer

Ghotki

Gilgit

Gujranwala

Gujranwala

Gujrat

Gwadar

Hafizabad

Hangu

Haripur

Thursday, August 13, 2009

Hyderabad

Islamabad

Jacobabad

Jafarabad

Jamshoro

Jhal Magsi

Jhang

Jhelum

Kalat

Kamber

Karachi

Karak

Kashmore

Kasur

Kech (Turbat)

Khairpur

Khanewal

Kharan

Khushab

Khuzdar

Khyber

Kohat

Kohistan

Kohlu

Kotli

Kurram

Lahore

Lakki Marwat

Larkana

Lasbela

Layyah

Lodhran

Loralai

Lower Dir

Malakand

Mandi Bahauddin

Mansehra

Mardan

Mastung

Matiari

Mianwali

Mirpur

Mirpurkhas

Mohmand

Multan

Musakhel

Muzaffarabad

Muzaffargarh

Nankana Sahib

Narowal

Naseerabad

Naushahro Firoz

Neelum

North Waziristan

Nowshera

Nushki

Okara

Orakzai

Pakpattan

Panjgur

Peshawar

Pishin

Poonch

Qilla Abdullah

Qilla Saifullah

Quetta

Rahim Yar Khan

Rajanpur

Rawalpindi

Sahiwal

Sanghar

Sargodha

Shahdad Kot

Shaheed Mohtarma Benazir

Shangla

Sheikhupura

Shikarpur

Sialkot

Sibi

Skardu

South Waziristan

Sudhnati

Sukkur

Swabi

Swat

Tando Allahyar

Tando Muhammad Khan

Tank

Tharparkar

Thatta

Toba Tek Singh

Umerkot

Upper Dir

Vehari

Zhob

Ziarat